سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

   

سری نگر:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں چہارشنبہ کی صبح ایک سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار نے اپنی ہی سروس بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور کے واڈورہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک سی آر پی ایف اہلکار نے اپنی ہی سروس بندوق سے اپنے آپ کو گولی مار دی۔انہوں نے کہا کہ گولی کی آواز سنتے ہی ساتھیوں نے اس کو اٹھا کر ضلع ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت کانسٹبل راجت کمار ساکن اڑیسہ کے بطور ہوئی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔