سی آر پی ایف جوان کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گی

   

شاملی: یوپی کے ضلع شاملی میں ایک سی آر پی ایف جوان کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ اس نے خودکشی کرلی ہے ۔ متوفی کی شناخت راجیو کی حیثیت سے کی گئی جو رخصت پر تھا وہ 5 دن قبل کندھلا علاقہ میں واقع اپنے آبائی مقام پر پہنچا تھا ۔ مقامی پولیس کے مطابق سی آر پی ایف جوان نے ہفتہ کی شام پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔