اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل مہیش بھگوت کی رہنمائی و رہبری سے امیدواروں کا تابناک مستقبل
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : مہیش بھگوت ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل لا اینڈ آرڈر اور ان کی ٹیم کی رہنمائی سے 66 امیدواروں کو یو پی ایس سی سنٹرل آرمڈ پولیس فورس اسسٹنٹ کمانڈنٹ امتحان 2024 کو پاس کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے ۔ امتحان کے نتائج 13 جون 2025 کو جاری کئے گئے ۔ افسر کے ذریعہ رہنمائی کرنے والے امیدواروں میں شیام یادو نے آل انڈیا میں دوسرا نمبر حاصل کیا ۔ شریاس ایس نے پانچواں ، کلدیپ بشنوئی 13 واں ، انیکیت تربھون 20 واں ، ریا 35 واں اور سدیش یبول 49 واں رینک حاصل کیا ۔ جب کہ پی ابھنیوورما ساکن منچریال نے 138 واں ، بھنوت لکشمی ورا پرساد ساکن کھمم 256 واں رینک ، حیدراباد کے انیل کمار نے 406 اور سنمالا اجئے ساکن وای ایس آر کڑپہ ڈسٹرکٹ نے 355 واں رینک حاصل کیا جنہیں مہیش بھگوت کی نگرانی میں تربیت دی گئی ۔ مہیش بھگوت نے بتایا کہ مسلم امیدوار بھی تربیت حاصل کررہے ہیں اور کامیاب بھی ہورہے ہیں ۔ مسلم امیدواروں کی تعداد کم ہے لیکن امید کی جارہی ہے کہ اگلے سالوں میں اضافہ ہوگا ۔ مہیش بھگوت نے اے ڈی جی بی ایس ایف سنجیو سود ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ایم اے رضوان ، ڈی آئی جی ایس ایس بی ڈی این بھومبے ، سینئیر کمانڈنٹ سی آئی ایس ایف پرتاپ ہنڈے ، ڈی سی سی آئی ایس ایف راکیش ، بین الاقوامی ریلیشن ماہر ڈاکٹر شیلندر ڈیولکر ، آئی آر ایس آفیسر نتیش پتھوڈے ، سواچند چاوان اور دیگر سے اظہار تشکر کیا ۔۔ ش