سبکدوشی کی عمر 57 کو 60 سال تک بڑھانے پر متبادل انتظام کی خواہش
نئی دہلی۔ 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سی آر پی ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ اس کو اپنی کم سے کم 16 نئی بٹالینس بڑھانے کی اجازت دی جائے اور اس کے جنگجو اہلکاروں کی سبکدوشی کی موجودہ عمر 57 سال کو 60 سال تک بڑھانے کی صورت میں متبادل خدمات کے اختیارات دیئے جائیں۔ مرکزی ٹیم فوجی فورسیس کے تقریباً 3 لاکھ اہلکاروں نے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے حال ہی میں اس مسئلہ پر طلب کردہ ایک اجلاس میں مطلع کیا تھا کہ کمانڈنٹ رتبہ تک کے اہلکاروں کی وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوشی کی حد عمر میں اضافہ کیلئے دہلی ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل آوری کی صورت میں (2020ء۔ 2022ء) تک اس فورس میں عمر رسیدہ اہلکاروں کی تعداد میں 16,844 کا اضافہ ہوگا۔ اس فورس نے حکومت سے کہا کہ اس کو کم سے کم 16 نئے بٹالینس کا اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کارروائیوں کی ضروریات سے نمٹنے اور عمر رسیدہ اہلکاروں کو تعداد میں ہونے والے اضافہ کے اقدامات کی پابجائی کی جاسکے۔ ملک کی داخلی سلامتی میں سی آر پی ایف کو دیگر تمام فورسیس پر سبقت و برتری حاصل ہے جو بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ 10 ریاستوں کے علاوہ وادیٔ کشمیر میں انسداد دہشت گرد کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
