حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے سی آر پی ایف کیمپ میں پیش آئی ایک واردات میں سی آر پی ایف جوان نے اپنی سرویس پستول سے گولی مارکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے بموجب مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ ببن وٹھل راؤ مانور سی آر پی ایف کیمپ واقع حکیم پیٹ میں تعینات تھا اور آج سنتری کی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ وٹھل راؤ نے اپنی سرویس رائفل سے سر پر گولی مارکر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ کے بعد سی آر پی ایف کیمپ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر تحقیقات کا آغاز کیا ۔ جوان کی خودکشی کے بعد سی آر پی ایف کے اعلیٰ عہدیدار بھی وہاں پہونچ گئے اور خودکشی کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ہے ۔