سی آر پی ایف کی سائیکل ریلی سابرمتی سے راج گھاٹ تک

   

اودے پور : سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت گجرات کے سابرمتی سے دہلی کے راج گھاٹ تک سائیکل ریلی نکالی جارہی ہے ۔یہ ریلی 19 ستمبر کی شام اودے پور پہنچے گی۔ 20 ستمبر صبح 6 بجے تاریخی فتح ساگر جھیل کی پال پر سائیکل ریلی کے فلیگ آف سیریمنی کا اہتمام کیا جائے گا۔ شہر کے اہم سیاحتی مقامامت میں شمار فتح ساگر کی پال پر سی آر پی ایف کے جوانوں کی سائیکل ریلی میں اتحاد اور نظم و ضبط کا تال میل نظرآئے گا۔ مقررہ پروگرام کے مطابق ، سابرمتی سے شروع ہونے والی یہ سائیکل ریلی 18 ستمبر کو شام 4 بجے رشبھدیو پہنچے گی۔ 19 ستمبر کو صبح 6 بجے رشبھدیو سے روانہ ہوکر یہ سائیکل ریلی اسی دن شام 4 بجے فتح ساگر کے پال پر پہنچے گی۔ اگلے دن 20 ستمبر بروز پیر صبح 6 بجے فتح ساگر پال پر سائیکل ریلی کے فلیگ آف سیرمنی کا انعقاد کیا جائے گا۔