رانچی۔10 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جھارکھنڈ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات ایک کانسٹبل نے اپنے دو سینئر عہدیداروں کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے ۔جب کہ اس واقعہ میں ایک عہدیدار زخمی بھی ہوا ہے ۔ یہ واقعہ 226 بٹالین کی ’’ چارلی ‘‘ کمپنی میں پیش آیا ۔ یہ کمپنی بوکارو میں تعینات ہے ۔ اس واقعہ میں تفصیلات کے مطابق ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ درجہ کا افسر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر مارا گیا جب کہ دو سپاہی زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ دوشنبہ کی رات میں ہوا ۔ اس یونٹ کو جھارکھنڈ میں انتخابات کے سلسلہ میں تعینات کیا گیا تھا جہاں الیکشن دو مرحلوں میں مکمل کئے گئے ۔ اس واقعہ کے بعد سی آر پی ایف کے سینئر عہدیدار اور ریاستی پولیس کے افسران بھی فوری مقام واردات پر پہنچ گئے ۔ تاہم ابھی تک اس واقعہ کے اسباب کا ثبوت نہ مل سکا ۔