سی آئی آئی ۔ تلنگانہ اور محکمہ اسکول ایجوکیشن میں معاہدہ

   

گورنمنٹ ٹیچرس کو آئی ٹی اسکلس میں ٹریننگ دینے کیلئے اشتراک

حیدرآباد 22 ستمبر (سیاست نیوز) کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری تلنگانہ نے ریاست تلنگانہ کے اضلاع میں 5000 گورنمنٹ ٹیچرس کو بنیادی آئی ٹی اسکلس میں ٹریننگ دینے کے لئے ڈپارٹمنٹ آف اسکول ایجوکیشن تلنگانہ کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ اس پراجکٹ کو ٹاٹا کنسلٹنسی سرویس (TCS) اور سی آئی آئی ممبر کمپنیز کے تعاون و اشتراک سے روبہ عمل لایا جائے گا جس میں تقریباً 500 کارپوریٹ والینٹرس کو شامل کیا جائے گا۔ اس پراجکٹ کو پہلے حیدرآباد میں شروع کیا جائے گا اور اس کے بعد اسے ورنگل، نظام آباد اور کریم نگر وغیرہ میں وسعت دی جائے گی۔ تقریباً 60 ٹیچرس کیلئے کل پہلے پائلیٹ ٹریننگ پروگرام کا مسٹر ٹی وجئے کمار ڈائرکٹر ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اور مسٹر وی راجنا سابق چیرمین سی آئی آئی تلنگانہ نے آغاز کیا۔ مسٹر وجئے کمار نے اسکولی تعلیم میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے محکمہ تعلیم کے اشتراک کرنے کارپوریشن کی کاوشوں کی ستائش کی۔ مسٹر راجنا نے کہاکہ ٹی سی ایس اور سی آئی آئی تلنگانہ نے تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلی لانے کوشاں ہیں اور کہاکہ یہ اس سلسلہ میں پہلا اور اہم قدم ہے۔