سی آئی ایس ایف میں 1018 جائیدادوں کے قیام کو منظوری

   

نئی دہلی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میٹرو ریل نٹورک، ایٹمی تنصیبات، ایرپورٹ کے بشمول ملک بھر کی اہم تنصیبات و اداروں کی موثر نگرانی کیلئے مرکزی صنعتی سکیوریٹی فورسس (سی آئی ایس ایف) کی تعداد میں زائد از ایک ہزار کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی آئی ایس ایف کے گارڈس ملک کے تقریباً 60 ایرپورٹس پر پہر دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں انتہائی اہم ترین شخصیات کی سکیوریٹی کے شعبہ اسپیشل سکیوریٹی گروپ کی کمانڈ بھی اس کے تحت ہوتی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس ضمن میں احکام جاری کئے ہیں۔

وی ایچ پی لیڈر کے خلاف ایف آئی آر پر حکم التوا
نئی دہلی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائی کورٹ نے تحت کی ایک عدالت کے حکم پر التوا جاری کردیا جس میں وشواہندو پریشد کے ایک لیڈر الوک کمار کے خلاف گزشتہ سال مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کے ضمن میں ایف آئی اار دجر کنے کی ہدایت دی تھی۔ جسٹس یوگیش کھنہ نے تحت کی عدالت کی طرف سے 18 فروری کو جاری کردہ احکام پر 12 مئی تک حکم التوا جاری کردیا ہے۔ پولیس کو آئندہ سماعت میں کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔