ماسکو: امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے ایک اعلیٰ روسی سکیورٹی اہلکار سے ملاقات کی۔امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی درخواست پر برنز ماسکو کے دو روزہ دورے پر سینئر امریکی حکام کے ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ترجمان نے کہا، ‘‘وہ دو طرفہ تعلقات میں کئی مسائل پر بات چیت کے لیے روسی حکومت کے ارکان سے ملاقات کر رہے ہیں۔’’امریکہ کی جانب سے یہ اقدام روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران سامنے آیا ہے. بائیڈن انتظامیہ روس کے ساتھ مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی جبکہ دوسری جانب ماضی میں گنرتجے روس پر کئی پابندیاں بھی عائد کرچکا ہے۔واضح رہے کہ بائیڈن نے جون میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے جنیوا میں ملاقات کی تھی تاکہ ممکنہ تعاون کے شعبوں بشمول ہتھیاروں کے کنٹرول اور سائبر سکیورٹی سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی جا سکے۔