ناگپور 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے سی آر پی ایف پولیس ناگپور کا مکمل طور پر خواتین کارکنوں پر مشتمل بٹالین عالمی یوم خواتین کے موقع پر قائم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ صنفی مساوات کو یقینی بنایا جاسکے۔ ایس آ ر پی ایف کے سینئر عہدیدار نے کہاکہ اِس سے پولیس کو مدد ملے گی کہ وہ عوام کے مسائل پرامن انداز میں حل کرسکے بشرطیکہ اِس بٹالین کو مکمل تحفظ حاصل ہوسکے۔ حکومت مہاراشٹرا نے یہ انوکھا اقدام بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر کیا ہے۔ پولیس نے کہاکہ 6 مارچ کو ریاستی پولیس نے 1948 ء میں اِس اقدام کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال اِس اعلان پر عمل نہیں کیا جاسکا۔