سی ایس سی خدمات سے مستفید ہونے

   

سی ایس سی ضلع مینجر سنکیسا راجیشورکی اپیل
پداپلی : سی ایس سی کے ذریعہ عوام کو فراہم کردہ خدمات سے مستفید ہونے کی سی ایس سی ضلع مینجر سنکیسا راجیشور نے بروز منگل اپیل کی۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے سی ایس سی گرامین ای۔ اسٹور سروس کا قیام عمل میں لایا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کردہ ای۔ اسٹور میں ہر ضلع کہ کامن سروس سنٹر میں کام کررہے ہر وی ایل ای کی شراکت داری عمل میں لائی گئی ہے۔ اس سنٹر کے تحت ہر موضع میں تقریبا 1 لاکھ روپئے مالیتی اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان عوام تک بغیر کسی سروس چارجس کے مارکیٹ رقم پر ہی فراہم کیا جائے گا۔ موجودہ حالات میں کورونا وباء کے پس منظر میں عوام کو باہر جانے سے روکنے کے تحت تمام ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ ترکاری’ دودھ’ میوے اور دیگر تمام درکار اشیاء کی خریداری کو آسان بنانے کے تحت کامن سروس سنٹر گرامین ای۔ اسٹور اپلیکیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انھوں نے عوام سیدرخواست کی کہ مواضعات کے تمام لوگ اپنے اسمارٹ فون میں پلے اسٹور میں جاکر سی ایس سی گرامین ای۔ اسٹور اپلیکیشن کو انسٹال کریں اورقریب میں موجود اسٹور کو منتخب کریں۔ آپ جو بھی سامان کا آرڈر دیں گے 10 تا 12 گھنٹوں کے اندر آپ کے گھر تک پہنچایا جائے گا۔ موجودہ حالات میں سی ایس سی میں کارکرد ہر وی ایل ای اس موضع کے لئے ایک سپاہی کے مانند کام کرے گا۔ سی ایس سی گرامین ای۔ اسٹور میں آکٹیویٹیڈ ہر ایک لازمی طور پر ایک راشن سامان ڈیلیوری ‘ ایک ترکاریڈیلیوری’ ایک پھلوں کی ڈیلیوری ‘ ایک سنڈے اسپیشل نان ویج ڈیلیوری ‘ جیسے کم از کم 5 آرڈرس ڈیلیوری کرنا چاہئے۔ مزید معلومات کے لئے ڈسٹرکٹ مینیجر سی ایس سی ٹیم ای اسٹور تلنگانہ اسپوک سے رابطہ کریں۔