سی ایس ڈی سے کاریں ، ٹی وی ، فریج آن لائن خریدنا ممکن

   

نئی دہلی: فوج اور نیم فوجی فورسوں کے کینٹین اسٹورس ڈپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) سے فائدہ اٹھانے والے اب گھر سے ہی آن لائن کاریں ، ٹیلی ویژن ، فرج وغیرہ خرید سکیں گے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کو اس کے لئے ایک خصوصی آن لائن پورٹل ‘اے ایف ڈی ڈاٹ سی ایس ڈی انڈیا ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان’ لانچ کیا۔ اس سے فوج اور نیم فوجی دستوں کے 45 لاکھ موجودہ اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو فائدہ ہوگا۔ پورٹل پر ‘اگینسٹ فرم ڈیمانڈ’ زمرے میں آنے والی اشیاء جیسے کار، موٹرسائیکلیں ، واشنگ مشین ، ٹی وی ، فریج وغیرہ کی خریداری کی جاسکتی ہے ۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انڈیا کے مطابق ہے ۔ انہوں نے پورٹل کے کامیاب آغاز پر منصوبے کی پوری ٹیم کی تعریف کی۔