سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا کی عوامی پد یاترا کا آغاز

   

حلقہ انتخاب میں شاندار استقبال، ناقص تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات کا معائنہ
حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا کی دوسرے مرحلہ کی عوامی پد یاترا کا آج آغاز ہوا ۔ وہ اپنے حلقہ انتخاب مدھیرا کے تمام علاقوں کا پد یاترا سے احاطہ کرکے عوام سے ملاقات کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ پد یاترا کے دوبارہ آغاز کے وقت کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مدی گنڈہ منڈل ملاپورم گاؤں میں عوام نے بھٹی وکرمارکا کا استقبال کیا اور مسائل سے واقف کرایا۔ قبائلی عوام نے روایتی رقص کے ذریعہ کانگریس قائد کو خوش آمدید کہا ۔ طلبہ اور خواتین کے علاوہ ضعیف العمر افراد نے جگہ جگہ بھٹی وکرمارکا کا استقبال کرکے عوامی مسائل کیلئے ان کی مساعی کو سراہا۔ اسمبلی کے حالیہ بجٹ اجلاس میں مسائل کو پیش کرنے پر اظہار تشکر کیا گیا ۔ بھٹی وکرمارکا نے پد یاترا کے دوران ڈبل بیڈروم مکانات کا معائنہ کیا جو ناقص تعمیر کردہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکام نے عوام کیلئے جو مکانات تعمیر کئے ہیں، ان میں سکونت ممکن نہیں ہے۔ بنیادی سہولتوں کے بغیر مکانات غریبوں کے حوالے کردیئے گئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کنٹراکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے جس نے لاپرواہی کی ۔ اسی دوران ٹی آر ایس کے کئی قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بھٹی وکرمارکا نے ان قائدین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل پر جدوجہد کے مقصد سے پد یاترا کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھمم ضلع میں کانگریس پارٹی کا موقف کافی مستحکم ہے۔ ر