امراوتی /2 اگست (یٔسیاست نیوز ) حکومت آندھراپردیش نے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی چار روزہ نیجی دورہ اسرائیلی کے دوران پرسنل سیکوریٹی کیلئے 22.5 لاکھ روپئے منظور کئے ہیں ۔ کل جمعرات سے اس دورے کیلئے یہ رقم ایک اسرائیلی فرم کو ادا کی گئی ہے ۔ ایک سرکاری حکمنامہ کے مطابق جگن اپنی فیملی کے ساتھ سفر کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ مقدس مقامات بشمول بیت اللحم کا دورہ کریں گے ۔ دریں اثناء اپوزیشن نے چیف منسٹر کے خانگی دورے پر سرکاری مصارف عائد کئے جانے پر تنقید کی ہے ۔ جگن ریڈی کے والد آنجہانی وائی ایس راج شیکھر ریڈی نے بھی اسرائیل کا دورہ کیا تھا جبکہ وہ متحدہ آندھراپردیش کے چیف منسٹر تھے ۔
