سی ایم ریلیف فنڈس کے چیکس حوالے کئے

   

میدک ۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی میدک مائنم پلی روہت راؤ نے نامپلی حیدرآباد میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنے حلقہ اسمبلی میدک کے منڈل پاپنا پیٹ کے مستحقین جو اپنی خرابی صحت کی وجہ نمس ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں ان کے ذمہ داروں کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے (ایل او سی) چیکس حوالے کئے۔ تفصیلات کے مطابق پاپنا پیٹ کے ملم پیٹ کی ذاکرہ بیگم کے لئے 2 لاکھ، یوسف پیٹ کی تہمینہ کے لئے ڈھائی لاکھ، منڈل رامائم پیٹ کے شیوائے پلی کے پرسو راملو کے علاج کے لئے ڈھائی لاکھ، میدک کے نواحی منڈل حویلی گھن پور کے بی بھوت پور کے جی ناگماں کے لئے 2 لاکھ پر مشتمل ایل او سی چیکس حوالے کئے۔