لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ کنڈہ ویشویشور ریڈی کے سوال پر جواب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر میں سی این جی گیس کی کھپت میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ جس کا روزانہ استعمال اب 2.1 لاکھ کلو گرام تک پہنچ گیا ہے ۔ اس اضافے کی اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے لوک سبھا میں 24 جولائی کو دی ۔ مرکزی وزیر نے چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ کنڈہ ویشویشور ریڈی کے حیدرآباد میں سی این جی اسٹیشنوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا ۔ پوری نے کہا کہ پٹرولیم اینڈ نیچرل گیس ریگولیٹری بورڈ نے نو گیس ایجنسیوں کو تلنگانہ میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن کے لیے ضروری انفراسٹرکچر تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ بھاگیہ نگر گیس لمٹیڈ کو خاص طور پر حیدرآباد کا جغرافیائی علاقہ تفویض کیا گیا ہے ۔ وزیر کے مطابق بی جی ایل نے شہر بھر میں 83 سی این جی اسٹیشن قائم کئے ہیں ۔ جو فی الحال تقریبا 55 تا 60 ہزار گاڑیوں کی روزانہ ایندھن کی ضروریات پوری کررہے ہیں ۔ پوری نے سی این جی کی فروخت میں قابل ذکر نمو پر روشنی ڈالی کہ 2023-24 میں یومیہ فروخت 1.12 لاکھ کلو گرام تھی جون 2025 تک بڑھ کر 2.1 لاکھ کلو گرام ہوگئی ہے ۔۔ ش