حیدرآباد 22 اپریل (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی سی ایچ رمیش کیخلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر نارائنا نے ہندوستانی شہریت کے بغیر الیکشن میں حصہ لینے اور سرکاری مراعات کے استعمال پر سخت تنقید کی۔1
اُنھوں نے کہاکہ سابق رکن اسمبلی نے مرکزی حکومت کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ شہریت کے بغیر کئی مرتبہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینا اور رکن اسمبلی کے طور پر خدمات انجام دینا ملک سے غداری ہے لہذا اُن کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔ اُنھوں نے عہدہ کے استعمال کے ذریعہ حاصل کئے گئے اثاثہ جات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔1