سی ای سی کے تقرر پر راہول کی تنقید

   

نئی دہلی : اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے گیانیشور کمار کے تقرر پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس ایم پی راہول نے آج اِس سلسلہ میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے سی ای سی کی سلیکشن کمیٹی سے چیف جسٹس آف انڈیا کو ہٹادینے مودی حکومت کے فیصلے پر شدید تنقیدکی ہے۔