حیدرآباد ۔ 23 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی زیرسرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیراہتمام NEET & EAMCET (AM) – 2019 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار کیلئے CEDM کی جانب سے 01-04-2019 تا 30-04-2019 نظام کالج بشیر باغ حیدرآباد پر انگریزی میڈیم کے علاوہ NEET اردو میڈیم امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے طلباء جنہوں نے انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہے یا سال دوم کا امتحان لکھ چکے ہیں داخلہ کے مستحق ہیں۔ اس کوچنگ سے استفادہ کرنے کے خواہشمند اقلیتی طلباء اپنے درخواست میمورنڈم آف مارکس سال دوم ؍ سال اول کی زیراکس کاپی سال دوم کے ہال ٹکٹ، آدھار EAMCET (AM) / NEET – 2019 online application form زیراکس کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ متعلقہ مراکز پر 30-3-2019ء تک داخل کرسکتے ہیں۔