سی اے امتحان:سماعت 10 جولائی تک ملتوی

   

نئی دہلی: انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے جمعرات کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ کچھ ریاستوں میں کورونا وبا کا زور ہونے کے پیش نظر چارٹرڈ اکاؤنٹنسی (سی اے ) کے امتحانات کے انعقاد میں کچھ دقتیں پیش آرہی ہیں۔ آئی سی اے آئی کی درخواست پر عدالت نے معاملے کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔آئی سی اے آئی کی جانب سے سینئر وکیل رام جی شرینواسن نے جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کو بتایاکہ آئی سی اے آئی،سی اے امتحان کے 29 جولائی سے انعقاد کے امکانات تلاش کرنے کے سلسلے سبھی ریاستی حکومتوں سے رابطہ کررہی ہے ۔ شریواستو نے دلیل دی کہ ملک میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیلا رہا ہے اور آئی سی آئی یہ معلومات حاصل کررہی ہے کہ سی اے کے امتحان کا انعقاد جاسکتا ہے یا نہیں۔