سی اے اے، این پی آر کیخلاف سی پی ایم کی گھر گھر مہم

   

کسی سوال کا جواب نہ دینے عوام کو یچوری کا مشورہ
تھرواننتاپورم ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا ہیکہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے درمیان ربط سے عوام کو واقف کروانے کیلئے ان کی پارٹی بہت جلد ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ اس مہم کے دوران تمام شہریوں کو گھر گھر پہنچ کر واقف کروایا گیا۔ یچوری نے یہاں ولا پسالا کے قریب اپنی پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے تین روزہ اجلاس کے بارے میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی اے اے کے خلاف پوری شدت کے ساتھ مہم چلائی جائے گی۔ سی پی آئی (ایم) کی سنٹرل کمیٹی نے عوام پر زور دیا ہیکہ وہ این پی آر کے سوالات کا جواب نہ دیں۔ بائیں بازو کی جماعت کے سینئر لیڈر نے زور دیکر کہا کہ ’سنٹرل کمیٹی عوام کو مشورہ دیتی ہیکہہ مردم شماری کیلئے جب متعلقہ افراد گھر پہنچیں تو این پی آر کے تعلق سے کسی سوال کا کوئی جواب نہ دیں‘۔