سی اے اے۔ این آر سی: سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی،اسد اویسی اور راویش کمار کے خلاف کیس درج

,

   

علی گڑھ: شہریت ترمیم ایکٹ و نیشنل رجسٹر سٹیزن کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر کانگریس صدر سونیا گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد اویسی اور نامور صحافی راویش کمار کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے پاس ایک کیس درج کردیا گیا ہے۔ یہ کیس ایڈوکیٹ پردیپ گپتا نے دائر کیا ہے۔

کورٹ نے کیس قبول کرلیا ہے اوراس کی سماعت 24جنوری کو ہوگی۔