سی اے اے ،این آر سی ڈاٹا اکھٹا کرنے بینکوں اور پوسٹ آفسوں کا استعمال ہوگا : ممتا

   

بنکورہ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے الزام عائد کیا کہ قومیائی بینکوں اور پوسٹ آفیسرس کو ان کی ریاست میں مرکز کی جانب سے استعمال کرتے ہوئے سی اے اے، این آر سی، این پی آر کیلئے ڈاٹا اکھٹا کیا جائے گا۔ ممتابنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی اجازت کے بغیر ہی سروے کرائے گی ۔ بینکوں اور پوسٹ آفسیس کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے تمام معلومات اکھٹا کرلیں گے۔