سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر پر عمل کیا جائے تو محمد علی جناح کی کامیابی ہوگی:تھرور

   

٭٭ کانگریس لیڈر ششی تھرور نے کہا کہ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر پر عمل آوری کی جائے تو محمد علی جناح کامیاب ہوں گے ۔ ان کی یہ بات درست ثابت ہوگی کہ مسلمان علحدہ ملک کے مستحق تھے کیونکہ ہندوؤں نے مسلمانوں کو برداشت نہیں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کو لاگو کیا گیا تو پھرآپ یہ کہہ سکتے ہیں جناح کی جیت ہوگی ۔