نماز جمعہ کے موقع پر ’ ہم فارم نہیں بھریں گے ‘ کا مصلیوں سے عہد لینے ائمہ و خطیب صاحبان سے اپیل
حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( راست ) : این آر سی ، این پی آر ، سی اے اے کے خلاف 24 جنوری کو نماز جمعہ کے موقع پر ریاست تلنگانہ ، آندھرا ، کرناٹک حیدرآباد کی مساجد میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر یوم عہد منایا جائے گا ۔ ہم فارم نہیں بھریں گے ۔ اور دستور نے ہمیں شہریت عطا کی ہے اس کا ثبوت ہم فرقہ پرستوں کو نہیں دیں گے ۔ یہ عہد مساجد میں ائمہ و خطیب صاحبان کے ذریعہ مصلیوں سے لیا جائے گا ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینر و صدر شبان جناب محمد مشتاق ملک ، مولانا نصیر الدین ، امیر وحدت اسلامی ، مفتی شفیع عالم جامعی ، امیر جمعیت اہلحدیث ، مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری ، جمعیت العلماء ، جناب عبدالعزیز ایم پی جے ، مولانا عبداللطیف افسر ، ونستھلی پورم ، مفتی عبدالفتاح عادل ، مولانا خالد علی خاں قادری ، جناب امجد اللہ خاں خالد ایم بی ٹی ، جناب عبدالستار مجاہد ، مسلم لیگ ، جناب مسعود علی خاں ایڈوکیٹ ، جناب شکیل ایڈوکیٹ ، جناب سید عظیم الدین ، آئی ٹی پروفیشنل ، جناب عثمان محمد خاں ، جناب خان شہباز علی خاں ، جناب عبدالمنان ، جناب صالح بن محمد و دیگر نے اپنی اپیل میں ائمہ و خطیب حضرات سے گزارش کی کہ وہ نماز جمعہ سے قبل یا نماز جمعہ کے فوری بعد عہد نامہ پڑھیں اور مصلیوں کو بھی ہاتھ اُٹھا کر پڑھنے کے لیے کہیں ۔۔
ll مکہ مسجد میں 24 جنوری کو نماز جمعہ کے بعد جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مرکزی پروگرام عہد کا ہوگا ۔ جس میں جناب محمد مشتاق ملک کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی عہد دلوائیں گے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ دار اور مختلف جماعتوں کے کارکنوں سے بھاری تعداد میں اس وقت موجود رہنے کی خواہش کی گئی ہے ۔۔