سی اے اے اوراین آر سی احتجاج پر اپوزیشن میں دراڑیں

,

   

سونیا گاندھی کی زیرصدارت 13 جنوری کے اپوزیشن اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان : ممتا

کولکتہ ۔ 9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) اگر ضرورت ہو تو ہمیں اکیلے ہی لڑنا ہوگا ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج مغربی بنگال اسمبلی میں یہ اعلان کیا اور کہا کہ وہ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے 13جنوری کو طلب کردہ اجلاس کا جو یونیورسٹی کے احاطہ میں تشدد کے موضوع اور سی اے اے کے بارے میں طلب کیا گیا ہے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ۔ اُن کے اس اعلان سے اپوزیشن کے اتحاد میں دراڑیں پڑنے کی وضاحت ہوتی ہے جو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف پیدا ہوا تھا ۔ ممتابنرجی نے جو ترنمول کانگریس کی صدر بھی ہیں برہم ہوگئیں ، جب کہ انہیں اُن کی ریاست میں ٹریڈ یونینوں کی ہڑتال کے دوران پُرتشدد واقعات سے واقف کروایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ بائیں بازو اور کانگریس کی عوام دشمن پالیسیوں کے ساتھ شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریت کے گرما گرم موضوع پر اور ملک گیر سطح پر این آر سی کے خلاف اتحاد کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصلہ کرچکی ہیں کہ 13جنوری کو نئی دہلی میں سونیا گاندھی کے طلب کردہ اجلاس کا بائیکاٹ کریں گی ۔ کیونکہ وہ بائیں بازو کے تشدد سے اور مغربی بنگال میں کل کانگریس نے جو واقعات بے لگام کئے تھے اُن کی تائید نہیں کرتیں ۔

انہوں نے ایوان اسمبلی میں اعلان کیا کہ اپوزیشن نے اُن پر زور دیا ہے کہ ایوان میں سی اے اے کے خلاف ایک قرارداد منظور کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ ایوان پہلے ہی سے ایک قرارداد منظور کرچکا ہے جس کے تحت قومی رجسٹر برائے شہریان کو مغربی بنگال میں نافذ نہیں کیا جائے گا ۔یہ قرارداد گذشتہ سال ستمبر میں منظور کی گئی تھی ۔ انہوں نے اسی کے مطابق شہریت ترمیمی قانون میں بنگلہ دیش ، پاکستان اور افغانستان سے آنے والے افراد کو مذہب کی بنیاد پر ہندوستان کی شہریت دینے کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کو قبل ازیں واقف کروایا کہ گنگا ساگر میلے کیلئے مرکزی حکومت کوئی مالیتی تعاون نہیں کرتی ۔ کولکتہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ مرکزی حکومت نیکنبھ میلہ فنڈ سے کنگا ساگر میلہ کیلئے کوئی فنڈ نہیں دیا ہے ۔ریاستی حکومت اپنے فنڈ سے کنگا ساگر میلہ کا ہرسال انتظام کرتی ہے جس میں لاکھوں عقیدت مند کنگا اشنان کرنے کیلئے آتے ہیں۔ممتا بنرجای نے ساگر جزیرہ کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت مرکزی حکومت کے مالی تعاون کے بغیر کئی اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گنگا ساگر میلہ بھی کنبھ میلہ کی طرح ہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ گنگا ساگر میلہ میں آنے والے شیدائیوں کو 5لاکھ روپے کا انشورنس بھی دیا گیا ہے ۔