سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مدہول میں بند و احتجاجی دھرنا

   

تحصیلدار کو یادداشت کی حوالگی، مختلف قائدین کا خطاب

مدہول /24 ڈسمبر (سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) شہر مدہول میں کل جماعتی قائدین کی جانب سے پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف پر امن طور پر احتجاجی دھرنا و شہر بند منایا گیا جو کہ صد فیصدکامیاب رہا اس احتجاجی ریالی میں سینکٹروں کی تعداد میں مسلمان ،دلت اور دیگر نے حصہ لیتے ہوئے حکو مت کے خلاف اپنا غصہ درج کروایا اور مذکورہ قانون کو منسوخ کر نا کا پر زور مطالبہ کیا شہر مدہول میں کل جماعتی قائدین کی اپیل پر مسلمانوںکے تمام تر تجارتی ادارے بند رکھے گئے مذکورہ احتجاجی ریالی کا آغاز جامع مسجد قدیم بس اسٹا نڈ سے ہوا جو کہ کو ٹ گلی اور جدید بس اسٹا نڈ سے ہوتے ہوئے تحصیل دفترمدہول پہنچ کر ایک جلسے میں تبدیل ہوگئی کل جماعتی قائدین کی جا نب سے سیٹزن امنڈ منٹ ایکٹ اور این آر سی کو منسوخ کر نے کیلئے ایک یادداشت تحصیلدار مدہول لو کیشور رائو کے حوالے کی اس موقع پر احتجاجیوں نے ہندستان کے حق میں نعرہ بلند کر تے ہوئے مرکزی حکو مت کی جا نب سے لائے گئے سیاہ قانون کو غیر ضروری قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ حکو مت ملک میں تفریق پیدا کر تے ہوئے گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنا چاہتی ہے جو کہ یہاں کے سیکولر شہر حکو مت کے اس ناپاک منصوبہ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی بلکہ حکو مت کو اس قانون کو واپس لینے پر مجبور کر دے گی آج ملک بھر میں حکو مت کے خلاف ہر سیکولر شہری سڑک پر اتر آیا ہے اور اپنے جذبات و احساسات کااظہار کر تے ہوئے حکو مت پر اپنے غصہ کا اظہار کر رہا ہے کل جماعتی قائدین جن میں اعجا ز الدین سابقہ نائب صدر منڈل پر یشد ، خالد پٹیل ، مولانا کلیم الدین ،مولوی غوث محی الدین ، حافظ نظام الدین عرف چاند،شکیل ملک احمد خان ، عمران خان ،دیگر سیاسی و سماجی اور ملی قائدین کے علاوہ نرمل ضلع صدر بھیم آرمی میشن پرکاش فوجیکر ، ڈگمبرضلع جنرل سیکریٹری، اتم لمباڑے مدہول صدر بھیم آر می مشن کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں مسلم نوجوانوں نے شرکت کر تے ہوئے اپنے جذبات ، احساسات کا مظاہر ہ خاموش جمہوری انداز میں کیا تحصیل دفتر کے احاطہ میں مختلف قائدین نے اپنے خیالات کااظہار کر تے ہوئے کہاکہ بی جے پی مرکزی حکو مت من ما نی طور پر فیصلے لیتے ہوئے ملک کے شہریوںکو پر یشان کررہی ہے اور جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ این ڈی اے حکو مت کی جانب سے سی اے اے بل پاس کر کے دراصل ملک کی جمہوری بنیاد کو کھوکھلا کیا جارہا ہے جس کی ہم سب پر زور مذمت کرتے ہیں بھیم آر می ضلع صدر نر مل نے بھی اس قانون کے خلاف سخت براہمی کااظہار کر تے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما گاندگی اور مولانا ابولکلام آزاد نے جو آزاد ہندستان کا خواب دیکھا تھا آج فرقہ پرست حکومت ذاتوں کے نام پر باٹنے کا کام کررہے ہیں۔مدہول سی آئی اجے بابو ، ایس آئی مدہول اشوک کے علاوہ تا نور ایس آئی راجنا ، دیگر پولیس جوان اس ریالی کے ساتھ انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے اور وقفہ وقفہ سے پولیس کی جا نب سے اس ریالی کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی ۔اس موقع پر حافظ حیدر ،حافظ رزاق ،محمد عمران احمد خطیب ، وہاج الدین ، آصف بھائی ،رضوان انصار ی ،حافظ خواجہ معین الدین کے علاوہ علمائے کرام ، کل جماعتی قائدین ،نوجوانان مدہول ، معززین شہر کے علاوہ سینکڑوں کی تعدا د میں لوگ موجود تھے ۔