٭٭ جے ڈی یو کے نائب صدر پرشانت کشور نے کانگریس کی قیادت پر تنقید کی ۔ کیونکہ وہ شہریوں کی جدوجہد میں جو سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری تھی شرکت نہیں کی ۔ کم از کم پارٹی کے تمام کانگریسی چیف منسٹرس کو شرکت کی ہدایت دینی چاہئیے تھی ۔ چیف منسٹرس کون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ این آر سی کی اجازت نہیں دیں گے اور بیان بازی بھی نہیں کریں گے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ صدر کانگر یس سونیا گاندھی نے ویڈیو پر سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ایک بیان دیا ہے جو تنقید کے قابل ہے ۔ قبل ازیں جے ڈی یو قائد نے اپنی پارٹی کے صدر نتیش کمار پر تنقید بھی کی تھی ۔