سی اے اے اور این ار سی کے خلاف حیدرآباد کی خواتین نے کیا دیر رات تک احتجاج

   

Ferty9 Clinic

شہر حیدرآباد کی عوام میں گذشتہ کچھ دنوں سے بیداری نظر آرہی ہے، خاص کر برقعہ پوش خواتین اپنے پردہ میں رہ کر بھی سڑکوں ہر نکل کر احتجاج کر رہی ہے۔

کل رات حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں ایک بڑی تعداد میں خواتین کے ساتھ ساتھ مرد حضرات بھی جمع ہوۓ اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور حکومت سے اس کالے قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے دھمکیاں بھی دی اور احتجاج روکنے کےلیے کہا۔ مگر وہ مظاہرین نے پولیس سے جم کر مقابلہ کیا اور اپنے جگہ پر ہی قائم رہے۔

مانا جا رہاہے جب سے بی جے پی اقتدار میں ائی ہے دستور ہند میں بار بار مداخلت کی کوشش کی جا رہی، اور باقاعدہ طور پر ایک سماج کو نظر انداز کیا جا رہاہے۔

جبکہ اس ملک کی ازادی میں تمام لوگوں نے حصہ لیا، اور ملک کو انگریزی حکومت کے جابرانہ قبضہ سے آزاد کرایا۔

مظاہرین نعرہ لگا رہے تھے کہ لاٹھیاں ہم کہائیں گے واپس نہیں جائیں گے، علاوہ ازیں وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے خلاف بھی نعرے لگاۓ۔

دیکھیں ویڈیو۔

YouTube video