بھوپال،25دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )اور قومی شہریت رجسٹر(این آر سی)کے خلاف آج کانگریس کا ایک شانتی مارچ وزیراعلی کمل ناتھ کی قیادت میں آج یہاں نکالا جائے گا،جس سے کانگریس سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے عہدے داروں کے ساتھ سماجی تنظیموں کے نمائندے شامل ہوں گے ۔کانگریس کے ذرائع کے مطابق ‘‘آئین بچاؤ :نیائے شانتی یاترا’کے طورپر یہ شانتی مارچ دارالحکومت کے ٹی ٹی نگر علاقے کے رنگ محل چوراہے سے شروع ہوگی،جو منٹوحال کے نزدیک گاندھی اسٹیچو پر ختم ہوگا۔اس میں کانگریس کے عہدے داروں اور کارکنان کے ساتھ دیگر سیاسی پارٹی کے عہدے داروں اور سماجی تنظیموں کے نمائندے حصہ لیں گے ۔
