سی اے اے: اکالی دل کا این ڈی اے چھوڑنے کا چیلنج

   

چندی گڑھ ۔ 21جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے چیف منسٹر امریندر ناتھ سنگھ نے اکالی دل کو چیلنج کیا کہ وہ مرکز میں این ڈی اے کی حمایت واپس لے لیں ، کیونکہ ایک دن قبل ہی پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر بی جے پی شہریت ترمیمی قانون پر اپنے موقف کو تبدیل نہیں کرتی ہے تو دہلی اسمبلی انتخابات میں وہ شرکت نہیں کرے گی ۔ پنجاب کے چیف منسٹر نے کہا ہے کہ ہریانہ کے بعد دہلی وہ دوسری ریاست ہے جہاں شرومنی اکالی دل ( ایس اے ڈی ) نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی حمایت نہیں کرے گی ۔ پنجاب کے چیف منسٹر نے آج اکالیوںکو چیالنج کیا ہے کہ وہ بی جے پی کی حمایت چھوڑتے ہوئے یہ واضح پیغام دے کہ وہ دستور کے خلاف ہونے والے اقدامات کا ساتھ نہیں دے گی جب کہ بی جے پی نے غیردستوری قانون کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کروایا ہے ۔ پنجاب کے چیف منسٹر نے واضح کیا ہے کہ ایس اے ڈی نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی اہم وجہ سی اے اے پر اختلافات ہیں جو کہ ناقابل قبول ہیں ۔ چیف منسٹر نے ایس اے ڈی سے پارلیمنٹ میںاین ڈی اے کی حمایت کے متعلق بھی سوال کیا ہے ۔