سی اے اے ‘ این آر سی و این پی آر کے خلاف آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: یچوری

,

   

نئی دہلی 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون ‘ این آر سی اور این پی آر کے خلاف جو آوازیں بلند ہو رہی ہیں انہیں دبایا نہیں جاسکتا ۔ انہوں نے مغربی بنگال میں وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر احتجاج کی ستائش کی ۔ ہفتہ کو مودی کے دورہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے مودی واپس جاو کے پلے کارڈز تھامے تھے ۔ اس کے علاوہ وہ کل رات بھر احتجاج جاری رکھے ہوئے تھے ۔ یچوری نے ٹوئیٹ کیا کہ جو آوازیں سی اے اے ‘ این آر سی اور این پی آر کے خلاف اٹھ رہی ہیں انہیں دبایا نہیں جاسکتا ۔ وزیر اعظم لا علم ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس احتجاج سے نمٹ لیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے ۔ ہندوستان کے نوجوان اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اب وہی لوگ ہندوستان کو آگے لے جائیں گے ۔