سی اے اے ‘ این آر سی و این پی آر کے خلاف جے اے سی کا جلسہ پولیس کی ایما پر جگہ تبدیل ‘ کرسٹل گارڈن میں انعقاد

   

حیدرآباد 16 جنوری ( سیاست نیوز) سی اے اے ‘ این آر سی اور این پی آر کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ 18 جنوری ہفتہ کو بعد نماز مغرب عید گاہ بلالی مانصاحب ٹینک پر منعقد ہونے والا تھا ۔ تاہم پولیس کی ایما ء پر اس جلسہ کے مقام کو تبدیل کیا گیا ہے اور اب یہ جلسہ 18 جنوری ہفتہ کو بعد نماز مغرب کرسٹل گارڈن فنکشن ہال مہدی پٹنم پلر نمبر 86 میں منعقد ہوگا ۔ کنوینر جے اے سی جناب محمد مشتاق ملک نے بتایا کہ اس جلسہ سے جے اے سی قائدین کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں سے وابستہ قائدین کے علاوہ دلت تنظیموں کے ذمہ داران بھی خطاب کرینگے ۔ جناب مشتاق ملک نے عوام سے ملین مارچ کی طرح کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔