ممبئی: پرکاش امبیڈکر کی زیرقیادت وانچت بہوجن آگاڈی (وی بی اے) نے جمعرات کو 24 جنوری کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور شہریوں کے لئے قومی رجسٹر (این آر سی) اور موجودہ معاشی بحران کے خلاف 24 جنوری کو مہاراشٹر میں بند منانے کا عوام سے مطالبہ کیا ہے۔
پرکاش امبیڈکر نے اے این ای کو بتایا کہ “آج کی میٹنگ میں ہم نے ان لوگوں کو مدعو کیا تھا جنہوں نے مہاراشٹر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیاتھا اور کر رہے ہیں، اس مسئلے کو لوگوں کے سامنے لانے کے لئے 24 جنوری کو مہاراشٹر میں بند کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان دو امور کے علاوہ معیشت کے مسئلے کو بھی اٹھایا جائے گا۔
قبل ازیں امبیڈکر نے کہا تھا کہ سی اے اے اور این آر سی سے شیڈول ذات (ایس سی) اور قبائل پر بھی منفی اثرات پڑیں گے۔
این ار سی، سی اے اے اور این پی ار کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہو رہے ہیں، جیسے جیسے دن گذر رہے ہیں مظاہرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور مرکزی حکومت بے بس نظر آ رہی ہے۔