سی اے اے سے ایک بھی مسلمان کی شہریت پر آنچ نہیں آئے گی، یہ قانون شہریت چھینتا نہیں بلکہ دیتا ہے: امیت شاہ

,

   

بھوبنیشور: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں شہریت ترمیمی قانون پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرہے ہیں اور اشتعال دلاکر فسادات کروانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کی عو ام سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ اپوزیشن کے لوگ سی اے اے کے معاملہ میں عوام کو اکسارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس، ممتادی دی، ایس پی، بی ایس پی یہ سارے لوگ سی اے اے کی مخالفت کررہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرتے ہوئے کہہ رہے کہ اس قانون سے ان کے حقوق سلب کرلئے جائیں گے۔ اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہو۔ میں آج پھر سے یہ کہنا چاہتاہوں کہ سی اے اے سے ملک کے ایک بھی مسلمان، اقلیت کے ایک بھی فرد کی شہریت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔ سی اے اے شہریت لینے کا قانون نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے۔