سی اے اے سے دستبرداری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا، بی جے پی آگ سے نہ کھیلیں: ممتا بنرجی کا انتباہ

,

   

کلکتہ : چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہا کہ نئے شہریت ترمیمی قانون کی واپسی تک پرامن احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی کو آگ سے کھیلنے کے خلاف انتباہ دیا ہے۔ ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ ممتا نے بی جے پی پر وعدوں کوپورا نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت آگ سے نہ کھیلیں۔

وزیر اعلی بنرجی نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، آئی آئی ٹی کانپور اور دیگر مقامات پر جہاں اس نئے قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ہم ان تمام سے اظہار یگانگت کرتے ہیں۔