سی اے اے سے مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں

,

   

این پی آر ضروری، ملک گیر احتجاج پر رجنی کانت کا ردعمل
نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سوپراسٹار رجنی کانت نے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کی تائید کرتے ہوئے زور دیکر کہا کہ یہ قانون مسلمانوں کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کی حمایت کی اور کہا کہ یہ عمل نہایت ہی ضروری ہے۔ شہریت ترمیمی قانون کی منظوری کے بعد اس کے خلاف جاری ملک گیر احتجاج کے درمیان اپنے پہلے ردعمل میں جنوبی ہند کے اداکار رجنی کانت نے کہا کہ نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزن کے تعلق سے غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں۔ حکومت کو اس کے بارے میں اپنا ذہن بنانا چاہئے۔ سی اے اے کے بارے میں 69 سالہ اداکار نے حیرت کا اظہار کیا کہ آخر مسلمانوں کو اس قانون سے خوف کیوں ہے۔ ہندوستان نے رہنے کا انتخاب کرنے والے مسلمانوں کو اس قانون سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ آزادی ہند کے وقت چند مسلمانوں نے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا دیگر مسلمانوں نے ہندوستان میں رہنے کو ترجیح دی۔