نئی دہلی: اترپردیش اسپیشل ٹاسک فورس نے گذشتہ سال 12 دسمبر کو شہریت (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو بدھ کے روز ممبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
خان کے خلاف تھانہ علی گڑھ کے تھانہ سول لائنز میں 13 دسمبر کو بھارتی تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 153-اے کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق خان نے اے ایم یو کے 600 کے قریب طلباء سے خطاب کیا اور مبینہ طور پر اشتعال انگیز تبصرے کیے۔
کفیل خان کو کل صبح 11 بجے ممبئی باغ کے احتجاج میں شریک ہونا تھا۔ شہریت ایکٹ کے خلاف ممبئی باغ میں خواتین مظاہرین کی جانب سے غیر معینہ مدت کےلیے احتجاج مسلسل جاری ہے۔