سی اے اے پر بی جے پی لیڈر کی تنقید

,

   

مسلمانوں کے ساتھ ایس ٹی اور ایس سی بھی متاثر ہوں گے
بھوپال ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بی جے پی لیڈر اجیت بوراسی نے چند ہفتوں قبل سی اے اے کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ جہاں تک ان کی سمجھ کا تعلق ہے یہ قانون ہندوستانیوں کے خلاف نہیں ہیں۔ چند دن بعد بی جے پی لیڈر نے مدھیہ پردیش میں نئے شہریت قانون کی مخالفت کی۔ ان کے بعد ایک اور لیڈر نے بھی سی اے اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون مسلمانوں کے ساتھ ساتھ درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائیلیوں اور دیگر او بی سیز کیلئے خطرناک ہے۔ بی جے پی کے اہم لیڈروں میں شمار کئے جانے والے اس لیڈر نے سی اے اے کی مخالفت میں کہا کہ اس قانون سے نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر طبقات بھی متاثر ہوں گے۔ فیس بک پوسٹ میں بی جے پی لیڈر اجیت بوروسائی نے کہا کہ میں اس قانون کی توثیق نہیں کرسکتا۔ میرے ذہن میں ایک بات آئی ہیکہ یہ قانون سراسر غلط ہے۔ اس فیس بک پوسٹ کے بارے میں تبصرہ کیلئے ان سے ربط پیدا کیا گیا تو وہ دستیاب نہیں ہوئے۔