سی اے اے کا مطلب ‘ مسلم مخالف : انوراگ

   

ممبئی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کی تائید کرنے والے اور مخالفت کرنے والے گروپس میں جھڑپوں اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے فلمساز انوراگ کشیپ نے کہا کہ اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ موافق سی اے اے کا مطلب مسلم مخالفت ہے اور کچھ نہیں۔ انہوں نے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال پر بھی تنقید کی اور کہا کہ آپ کی دہلی جل رہی ہے ۔ کیا امیت شاہ نے آپ کا ضمیر خرید لیا ہے یا پھر آپ نے خودکو بیچ دیا ہے ؟۔