سی اے اے کیخلاف احتجاج کے نام پر تشدد کی مذمت

   

صدر جمہوریہ سے 154 ممتاز شخصیات کے وفد کی نمائندگی
نئی دہلی۔24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی 154 ممتاز شخصیات نے جن میں سابق ججس، سیول عہدیداران اور دفاعی افسران بھی شامل ہیں، جمعہ کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے جمہوری اداروں کا تحفظ کرنے اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کے نام پر تشدد میں ملوث ہونے والوں کے خلاف کارروائی کنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سنٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبیونل کے صدرنشین اور سابق جج پرمود کوہلی نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرنے والے وفد کی قیادت کی اور دعوی کیا کہ حساس شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کو چند سیاسی عناصر بڑھکارہے ہیں۔وفد نے کہا کہ احتجاج کے دوران کئی مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جسے جمہوری اداروں کو نقصان پہنچتا ہے چنانچہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اکثر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔