نئی دہلی ۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ وہ شہریت قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ یہ قانون اپنی نوعیت میں امتیازی سلوک رکھتا ہے ۔ ملک کے دستور کے اہم اصولوں کے مغائر ہے ۔ ایس ایف آئی نے مطالبہ کیا کہ سی اے اے کو دستور ہند کے مغائر قرار دیا جائے ۔