نئی دہلی ۔13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کیخلاف اپوزیشن کی قرارداد سے پاکستان میں خوشی کا ماحول ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس قانون کے ذریعہ اقلیتوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کے اسلام آباد کے رویہ کو بے نقاب کرنے کا موقع ملا ہے ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ اس قانون سے متعلق اپوزیشن مودی حکومت پر غیرضروری حملے کررہا ہے ۔ سی اے اے کیخلاف کیرالا اسمبلی میں حالیہ قرارداد منظور کی گئی ہے ۔