ترواننت پورم: کیرالا میں دلہا شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کی ایک انوکھی شکل میں اپنی شادی کی تقریب میں اونٹ پر سوار ہوا ، جس کے ہاتھوں میں سی اے اے کے خلاف پوسٹر تھا اور اس نے اپنی دلہن کو آئین ہند کا تحفہ دیا ، یہ واقعہ کیرالا کی راجدھانی کے مضافات میں پیش ایا۔
انکے پیچھے انکو دیکھنے کےلیے رشتہ داروں اور دوستوں کا ایک بہت بڑا ہجوم تھا، دلہا اونٹ پر سوار ہوکر 20کلو میٹر دور شادی ھال تک پہونچا۔
حسین نے کہا کہ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کہ سی اے اے کے خلاف اپنے احتجاج درج کروانا چاہتے ہیں۔
دولہے نے کہا کہ مہر کے ساتھ میں نے دستور کی ایک کاپی بھی دی۔دلہا جو مقامی تاجر بھی ہیں انہوں نے کہا کہ سی اے اے کو مسترد کردیا جانا چاہئے۔