٭ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دہلی میں اتوار کو سی اے اے کی حمایت میں گھر گھر بی جے پی کی مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر دو خاتون وکلاء کو ان کے کرائے کے مکان سے نکال باہر کیا گیا کیوں کہ مہم کے ارکان نے وہاں ان کی بالکنی پر سی اے اے کی مخالفت میں پوسٹر لگا دیکھا تھا۔ ہجوم نے ان کے گھر پر حملہ کیا جبکہ امیت شاہ مہم میں حصہ لے کر جاچکے تھے۔ ان خواتین میں سے سوریا راجپن نے کہا کہ گروپ نے انہیں زبردستی مکان سے نکالا اور بعد میں جیسے ہی وزیر داخلہ مہم میں شرکت کے بعد واپس ہوئے ان کے مکان پر حملہ کیا گیا۔ انہیں اس بات پر غصہ تھا کہ ہمارے مکان پر سی اے ا ے کی مخالفت میں بینر لگا تھا ۔
