نئی دہلی ۔ 2 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اپنے پروگرام کے حصہ کے طور پر بی جے پی نے ٹول فری نمبر کا آغاز کیا ہے۔ عوام سے کہا گیا کہ وہ اس قانون کی حمایت کیلئے وہ مسڈ کال کریں۔ بی جے پی شہریت ترمیمی قانون کی حما یت حاصل کرنے کیلئے 5 جنوری سے بڑے پیمانہ پر عوامی رابطہ کا پروگرام شروع کر رہی ہے جو 10 دنوں تک جاری رہے گا۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری نے بتایا کہ عوام اس کو اپنی تائید کا اظہار کرسکتے ہیں۔