٭ اداکار ششانت سنگھ نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ اب وہ ٹی وی کی مشہور شو ’’ساودھان انڈیا ‘‘ کی میزبانی نہیں کرپائیں گے ۔ان کا یہ بیان ٹوئیٹر پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر کے جواب میں آیا ہے جس میں وہ ممبئی میں نئے متنازعہ قانون شہریت کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں دیکھے جاسکتے ہیں ۔ ایک ٹوئیٹر صارف کے اس سوال پر کیا آپ میں سچ بولنے کی قیمت چکائی ہے ، تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے دوست یہ بہت ہی چھوٹی قیمت ہے ۔