چینائی ۔ 9 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) زائد از 20 مسلم تنظیموں اور دیگر اداروں نے آج حکومت ٹاملناڈو سے درخواست کی کہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) سے دستبرداری کیلئے مرکز سے اپیل کی جائے۔ 23 تنظیموں کے نمائندوں نے آل انڈیا انا ڈی ایم کے لیڈر اور ریاستی وزیر لیبر نیلوفر کفیل اور اپوزیشن آئی یو ایم ایل لیجسلیٹر محمد ابوبکر کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر اوپنیر سیلوم سے اس ضمن میں ملاقات کی ۔ دفتر ڈپٹی سی ایم نے کہا کہ نمائندگان نے یادداشت پیش کی ہے۔