سی اے اے کے تحت اہل افراد کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا : جی کشن ریڈی

   

حیدرآباد 9 جنوری ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کے تحت کتنے پناہ گزین اہل ہونگے اس تعداد کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ مرکزی حکومت ابھی مختلف ریاستی حکومتوں سے مذاکرات میں مصروف ہے اس لئے ابھی یہ ڈاٹا تیار نہیں کیا گیا ہے ۔ حکومت ان ریاستوں سے بات چیت کر رہی ہے جنہوں نے سی اے اے کی اپنی ریاستوں میں مخالفت کی ہے ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ واقعی کتنے پناہ گزین اس قانون کے تحت شہریت کے اہل ہونگے اس کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے ۔ قواعد و شرائط کی تیاری کے بعد جو درخواستیں موصول ہونگی ان کا ڈاٹا تیار کیا ائیگا ۔ کولکتہ ‘ مغربی بنگال اور آسام میں ایسے لوگوں کی تعدادزیادہ ہے ۔ کشن ریڈی نے میڈیا سے کہا کہ وہ ابھی سے کوئی تعداد بتانے کے موقف میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو حکومتیں آج مخالف ہیں انہیں یقین ہے کہ وہ بھی تائید کرینگی ۔